جڑچرلہ /11 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن ا سمبلی جڑچرلہ اینرودوھ ریڈی نے آج ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر سے ملاقات کرتے ہوئے جڑچرلہ میں بس ڈپو کا قیام عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام درپیش مسائل سے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کو واقف کروایا ۔ یہاں کے کالجس و اسکولی طلبہ کیلئے عام مسافرین کیلئے آنے جانے کیلئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پولے پلی میں واقع فارماکمپنی کو جانے والے ملازمین مزدوروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بعد ازاں وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے رکن اسمبلی جڑچرلہ کو غور و خوص کرتے ہوئے ان مسائل کا حل کرنے کا تیقن دیا ۔