جڑچرلہ : رکن اسمبلی جڑچرلہ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آج ٹی آر ایس امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی امیدواروں کو اس بلدیہ انتخابات میں اکثریتی طور پر کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے آج پرانا قدیم بازار گاندھی چوک ، بھوریڈی پلی ہاؤزنگ بورڈ کالونی کے علاقوں میں گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات فرداً فرداً کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی امیدواروں کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی ۔ بعد ازاں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت میں شہر جڑچرلہ کے اکثریتی ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔ ہر ایک وارڈ میں چھوٹے چھوٹے بچوں کیلئے منی پارک کی تعمیر کی گئی ہے ۔ غریب عوام کیلئے ڈبل بیڈرومس مکانات کی تعمیری کام پائے تکمیل تک پہنچ گئے ہیں ۔ عنقریب عوام کو تقسیم کئے جائیں گے ۔ شہر جڑچرلہ میں ہر طرف بی ٹی روڈس کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے جڑچرلہ بلدیہ کے تمام امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر مقامی ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔