جڑچرلہ میں بھوبھارتی بیداری سمینار کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

چڑچرلہ ۔ 29 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جڑچرلہ کے نواب پیٹ منڈل میں ’’بھوبھارتی‘‘ ایکٹ کے تحت بیداری سمینار کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس سمینار میں ضلع محبوب نگر وجیندرا بوئی، جڑچرلہ رکن اسمبلی انیرودھ ریڈی کے علاوہ آر ڈی او نے مخاطب کیا۔ بھوبھارتی قانونی ایکٹ کی تمام باریکیوں کو عوام کو واقف کرواتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ بھوبھارتی ایکٹ ایک جامع قانون ہے۔ ہر کسی کو اس قانون سے آگاہ ہونا چاہئے۔ بھوبھارتی کے ذریعہ تحصیلدار، آر ڈی او، مسائل کا حل تلاش کریں گے۔ مئی کے آخر میں ریوینیو ملازمین ہر گاؤں ہر دیہات میں آئیں گے اور لوگوں سے زمین کے مسائل پر درخواستیں وصول کریں گے۔ رکن اسمبلی بھی اس سمینار میں مخاطب ہوکر کہا کہ سابق میں بی آر ایس حکومت زرعی کسانوں کے ساتھ دھرنی قانون لاکر پریشان کر رکھا تھا۔ لہذا اب بھوبھارتی قانون کو لاکر کانگریس پارٹی تلنگانہ عوام کو نقصانات سے بچاکر عوام کو راحت پہنچا رہی ہے۔ اس موقع پر نواب پیٹ منڈل کے تحصیلدار، وسماجی سیاسی کارکنان کانگریس پارٹی کے قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔