جڑچرلہ میں تبدیل شدہ ترکاری و فروٹ مارکٹ کا جائزہ

   

Ferty9 Clinic

جڑچرلہ۔ تلنگانہ حکومت صبح 6 تا10 بجے تک صرف 4 گھنٹے کی سہولت ترکاری ، ساز وسامان لینے کی غرض سے 4 گھنٹے ہی عوام کی سہولت کی خاطر دے کر صبح 10 تا دوسرے دن 6 بجے صبح کرفیو نافذ کرنے پر عوام کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تمام بازار لب سڑک پر رہنے کی وجہ سے جڑچرلہ بادے پلی کے عوام کو ان بازاروں سے گذرنا پڑتا ہے جس کے باعث ٹریفک درہم برہم ہوکر مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایسے میں تاجروں نے رکن اسمبلی سے نمائندگی کرنے پر مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے تاجروں اورعوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بادے پلی زرعی مارکٹ کے احاطہ میں نئے تعمیر کردہ بڑے شیڈوں میں تاجروں اور میوہ فروش عوام میں فروخت کرنے والے تمام کچے کاروبار کرنے والے تاجروں کو ان شیڈوں میں منتقل کرواکر جائزہ لیا۔ اس موقع پر پالم سدرشن گوڑ سنگل ونڈو چیرمین، یادیا نائب صدر نشین ضلع پریشد ضلع محبوب نگر، ڈی مرلی سابق زرعی مارکٹ چیرمین مقامی کونسلرس کے ساتھ جائزہ لیا۔