جڑچرلہ ۔ رکن ا سمبلی جڑچرلہ و سابق وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آج حلقہ اسمبلی جڑچرلہ کے نواب پیٹ منڈل میں ہنومان مندر کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ تلنگانہ حکومت کی نظر میں ہر مذہب کے ماننے والے سب برابر ہے ۔ نواب پیٹ منڈل میں سابق میں بھی کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دئے ہیں ۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ بعد ازاں بالانگر منڈل کے مارکٹ یارڈ میں سی سی پلیٹ فارم کا سنگ بنیاد رکھا اور اسی بالانگر منڈل کے موضع مودھم پلی میں سی سی روڈس اور ڈرینج کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ جڑچرلہ رکن اسمبلی نے کہا کہ کے سی آر وزیر اعلی نے جو انتخابات میں وعدے کئے تھے اسی کے تحت آج چیف مسنٹر ہر اسمبلی حلقہ میں منڈلس میں تمام مواضعات میں سڑکوں کی مرمتی کاموں اور پیچیدہ مسائل کو حل کر رہے ہیں اور عوام کی مشکلات کو سماعت کے ذریعہ تمام مسائل کو حل کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ۔