جڑچرلہ ۔ جڑچرلہ اسمبلی بادے پلی محلہ اابولکلام کالونی علاقہ میں حضرت غوث پاک کے چھلہ کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح کی اولین ساعتوں میں چند نامعلوم ا فراد غوث پاک کے چھلہ پر موجود چھنڈوں کو نکال کر پھینک دیا ۔ دیوار کے ہرے رنگ کو بدل کر وائٹ رنگ کردیا گیا ۔ اس کی اطلاع عام ہوتے ہی درگاہ کمیٹی چھلہ محبوب سبحانی مقامی قائدین ڈاکٹر محمد ذاکر علی جڑچرلہ کی قیادت میں ایک وفد نے پولیس کو ایک تفصیلی یادداشت پیش کرتے ہوئے غوث پاک کے چھلہ کی بے حرمتی کرنے والے افراد پر سخت کارروائی کرتے ہوئے سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ جڑچرلہ سرکل انسپکٹر پولیس نے ایک کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ جڑچرلہ میں غوث پاک کے چھلہ کی بے حرمتی سے مسلمانوں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔