جڑچرلہ میں سی ایم ریلیف فنڈس کے چیکس کی تقسیم

   

جڑچرلہ ۔ یکم اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت عوام کی بھلائی کیلئے ، عوام کی خدمت کیلئے آگے رہتی ہے ،یہ بات چڑچرلہ کے رکن اسمبلی جنم پلی انیرودھ ریڈی نے آج مقامی کیمپ آفس میں رکھے گئے پرورام میں CMRF چیکس کی تقسیم عمل میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کئی منڈلوں سے آئے ہوئے 179 افراد میں سی ایم آر ایف کی تقسیم مقامی رکن اسمبلی کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ سماج کے غریب اور متوسط طبقہ بیماری کے دوران معاشی پریشانیوں سے چھٹکارا اس اسکیم سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس اسکیم سے عوام مستفید ہوتے ہوئے اس سے فائدہ حاصل کرچکے ہیں۔ مقامی کانگریس قائدین جن میں سید منہاج الدین صدر ٹاؤن کانگریس ، عبدالحفیظ ، چیتنیا چوہان ، راجو کے علاوہ دیگر مقامی کونسلرس ، زرعی مارکیٹ کمیٹی چیرمین جیوتی ، میونسپل چیرمین پشپالتا کے علاوہ دیگر قائدین و کارکنوں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔