جڑچرلہ۔/2 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بادے پلی ۔ بوریڈی پلی سڑک پر ایک نامعلوم ضعیف خاتون کی نعش عیدگاہ کے قریب پائی گئی۔ جڑچرلہ سی آئی ویرا سوامی نے بتایا کہ نعش کو جڑچرلہ کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ اس خاتون کی عمر تقریباً 60 سال ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ خاتون گداگر تھی اگر اس خاتون کے ورثاء پہنچیں تو نعش ان کے حوالے کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں کیس درج کرتے ہوئے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
