جڑچرلہ ۔ شیخ محبوب چشتی میرزائی کے مکان ( محبوب منزل ) واقع نزد ویلکم بورڈ جڑچرلہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں حضرت سید سلطان علی شاہ بخاریؒ و حضرت عبداللہ بن صدیق المعروف ( یابا سرکارؒ) کے ماہانہ فاتحہ کے موقع پرا یک غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس کی نگرانی پیر طریقت ابوالعرفان الحاج محمد سلطان الدین چشتی میرزائی مدظلہ العالی نے کی ۔ نعتیہ و منعقبتی مشارہ کا آغاز باگمار محمد ممتاز حسین نقشبندی کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ جبکہ حمد باری تعالی خواجہ پاشاہ لنگم پیٹ نے پیش کی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد سلطان پاشاہ ، عطا اللہ رفیق، باسط مظہری ، محمد عبدالحمید چشتی ، محمد نواز نے شرکت کی ۔ بعد ازاں نعتیہ و منقبتی کلام ضیاء سلطانی ممتاز نقشبندی باسط مظہری ، سلطان پاشاہ، محمد سلطان الدین چشتی ، میرزائی قبلہ نے کلام سناکر کافی داد پائی ۔ محمد صلاح الدین چشتی میرزائی نے نذرانہ چشتیہ سلام پیش کی ۔ ابوالعرفان محمد سلطان الدین چشتی میرزائی کی دعاء پر ان دونوں محافل کا اختتام عمل میں آیا ۔ بعد اس کے حضرت محمد غوث پاشاہ قادری جو حال ہی میں جن کا ارتحال ہوا ہے محمد غوث پاشاہ قادری شرفی اتم متولی حضرت برہنہ بادشاہؒ محبوب نگر کی ایک نشست تعزیتی تقریب کا بھی انعقاد عمل میں آیا ۔ حضرت غوث پاشاہ شرفی اتم کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے جڑچرلہ کے شعراء کرام تعزیتی اشعار پیش کرکے خراج عقیدت پیش کی ۔حال ہی میں انتقال کر جانے والے خواجہ رحیم الدین آصف کو بھی خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ داعی محفل نذیر محمد ، اظہر الدین نے نگرانی محفل مہمان خصوصی کی گلپوشی کی بعد ازاں تبرک تناول طعام کا ا ہتمام کیا گیا داعی محفل شیخ محبوب صاحب رئیل اسٹیٹ نے تمام شعراء مہمانوں کا شکریہ ادا کیا