عوام کو خطرات سے بچانے کی کوشش‘ریاستی وزیروی سری ہری کا خطاب
جڑچرلہ ۔4؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جڑچرلہ میںقومی شاہراہ پرواقع محکمہ فائر اسٹیشن کے احاطہ میںاسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح جڑچرلہ کے رکن اسمبلی جنم پلی انیرودھ ریڈی اور تلنگانہ کے وزیرواکٹی سری ہری کے ہاتھوںعمل میںآیا۔ اس موقع پرریاستی وزیر وی سرہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی املاک کی حفاظت کے علاوہ عوام کوخطرات سے بچانا‘ محکمہ فائرکی ذمہ داری ہوتی ہے ۔اس لیے اس حکومت نے اس محکمہ کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈس مہیا کرتے ہوئے نئی ٹکنالوجی سے آراستہ کیاہے تاکہ عوام کے مشکل وقت میں محکمہ بروقت پہنچ کرعوام کوراحت دے سکے ۔ اس فائر اسٹیشن سے جڑچرلہ کے اطراف کے مواضعات کو بھی اس سے مستفید ہونے کاموقع مل سکتا ہے تاکہ عوام کی جانوں اور املاک کو نقصان سے بچایا جاسکے ۔اس موقع پررکن اسمبلی جڑچرلہ انیروھ ریڈی نے کہا کہ اس علاقہ میں تیزی سے ترقی جاری ہے ۔ جڑچرلہ ایک تجارتی مرکز کے طورپرا بھررہا ہے ۔ اس پروگرام میں ڈی آئی جی ناگی ریڈی ‘محکمہ فائر ضلع کلکٹر وجئے یندرا بوئی ‘میونسپل چیئرمین کونیٹی پشپالتا‘زرعی مارکٹ چیئرمین جیوتی الوال ریڈی کے علاوہ محبوب نگرکے رکن اسمبلی وائی سرینواس ریڈی‘محکمہ فائرکے عملہ کے علاوہ دیگر قائدین ‘صدرٹائون کانگریس سیدمنہاج ‘بکاوینکٹیشم ‘سابق سرپنچ کے علاوہ دیگر قائدین وعوام کی کثیرتعدادموجودتھی ۔