جڑچرلہ میں محفل نعت و منقبتی مشاعرہ کا انعقاد

   

جڑچرلہ : محمد معز سلطانی چشتی مرزائی کے مکان واقع محلہ فضل بنڈہ بادے پلی میں محمد معز سلطانی چشتی کی والدہ کی سالانہ فاتحہ کے موقع پر ایک نعتیہ محفل و منقبتی مشاعرہ ہوگا جس کی نگرانی الحاج محمد سلطان الدین چشتی بزم غلامان اولیاء و صدر بزم ظہیر جڑچرلہ نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد سردار چشتی مرزائی، محمد حمید چشتی مرزائی، محمد نواز، محمد حبیب الدین، محمد آصف، حسن بن عمر نے شرکت کی۔ بعدازاں محفل نعت و منقبتی مشاعرہ میں محمد صادق حافظ صاحب، محمد انور نے نعت پیش کی جبکہ منقبتی مشاعرہ میں ستار عاشق، باسط مظہری، معز سلطانی، ضیاء سلطانی، خواجہ معین الدین خوشتر ، حبیب الدین حبیب، سید عارف، محمد نہال، زاہد شوق، محمد سردار چشتی مرزائی نے نعتیہ و منقبتی کلام پیش کرتے ہوئے داد و تحسین حاصل کی۔

مدہول میں19 مارچ کو
جنرل باڈی اجلاس
مدہول:مدہول جنرل باڈی اجلاس 19 مارچ کو منڈل پر یشد دفتر میں منعقد کیا جارہا ہے اس بات کی اطلاع جناب سریش بابو ایم پی ڈی او مدہول نے دی انہوںنے کہاکہ جنرل باڈی اجلاس 19 مارچ کو صبح 11 بجے منڈل پر یشد ہال میں شروع ہوگا انہوں نے تمام سر پنجس ، ایم پی ٹی سیز ، سرکاری عہدیداران کو وقت مقررہ پر حاضر رہتے ہوئے اجلاس کو کا میاب بنا نے کی اپیل کی ۔