جڑچرلہ ۔ رکن اسمبلی جڑچرلہ و سابقہ وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آج مختلف ترقیاتی کاموں اور جدید دفتر تحصیل کا سنگ بنیاد رکھا۔ واضح رہیکہ 12 واں وارڈ علاقہ میں قدیم تحصیل آفس بوسیدہ عمارت قدیم رہنے کی وجہ سے دفتر تحصیل کو مارکٹ کے احاطہ میں عارضی طور پر آفس کو رکھا گیا واضح۔ رہیکہ قدیم دفتر تحصیل کو منہدم کرکے آج اسی مقام پر دفتر تحصیل کا سنگ بنیاد جملہ ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے منظور کرواتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔ بعد ازاں مقامی رکن اسمبلی نے جڑچرلہ میں واقع منڈل پریشد اسکول کے پچھلے حصہ میں جملہ دو کروڑ روپے منظور کرواتے ہوئے نئے اسکول کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ سبزی ترکاری مارکٹ اور گوشت کی مارکٹ کے لئے بھی رقم منظور کرواتے ہوئے اس کا بھی آج رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے سنگ بنیاد رکھا۔ بعد ازاں آج بابو جگجیون رام کے جنم دن کے موقع پر قومی شاہراہ پر واقع مجسمے پر پھول مالائیں ڈالکر خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع ناگر کرنول ایم ایل اے ڈاکٹر مرلی جناردھن ریڈی، یادیا ضلع پریشد نائب صدر نشین محبوب نگر، ڈی لکشمی رویندر چیرپرسن مجلس بلدیہ نائب چیرپرسن ساریکا رام موہن، محمود شیخ کمشنر بلدیہ جڑچرلہ کے علاوہ جڑچرلہ کا ورم پیٹ اور بادے پلی کے کونسلرس بھی ان پروگراموں میں شرکت کی۔