مواضعات میں شجرکاری، پھلوں کی تقسیم اور معذورین کو اسکوٹی کی فراہمی
جڑچرلہ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ تقاریب کا جڑچرلہ میں بڑی دھوم دھام سے تین روز قبل آغاز ہوا۔ اس موقع پر حلقہ اسمبلی کے تمام مواضعات و منڈلوں میں پودے لگائے گئے اور دواخانوں میں مفت پھل تقسیم کئے گئے ۔ ڈاکٹر لکشما ریڈی رکن اسمبلی جڑچرلہ و صدر ضلع ٹی آر ایس محبوب نگر کے قائم کردہ C.N.R فاؤنڈیشن کی جانب سے کئی فلاحی پروگرامس عمل میں لائے گئے۔ لکشما ریڈی آج صبح سے ہی جڑچرلہ میں کئی پروگراموں میں حصہ لیا۔ جن میں اسکول اور کالج میں شجرکاری کی نیتا جی چوراستہ پر کیک کاٹ کر چیف مسٹر چندر شیکھر راؤ کے کارناموں کو سراہا۔ اس موقع پر جڑچرلہ کے معذور افراد میں فاؤنڈیشن کی جانب سے 10اسکوٹی موٹرس تقسیم کئے اور آئندہ تقریباً 200 معذور افراد میں اسکوٹی کی تقسیم کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر مقامی خواتین کی جانب سے چلائے جارہے سیلف ہیلپ گروپ جن کی تعداد 50 ہے ان میں تین کروڑ 75 لاکھ کا چیک لکشما ریڈی کے ہاتھوں دیا گیا۔ اس موقع پر لکشما ریڈی نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری فلاحی اسکیمات کا ذکر کیا ۔ اس پروگرام میں مقامی ٹی آر ایس قائدین پی مرلی سابق مارکٹ کمیٹی چیرمین، ملک شاکر ایڈوکیٹ، محمدسہیل قادری، لکشمی میونسپل چیرمین، سنیتا میونسپل کمشنر پربرمیٹا کے علاوہ دیگر قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔