جڑچرلہ میں کانگریس قائدین کی عوام سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

جڑچرلہ /2 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ رکن اسمبلی جنم پلی انیرودھ ریڈی نے آج جڑچرلہ شہر کے قومی شاہراہوں میں ضلع محبوب نگر کانگریس پارٹی پارلیمانی نشست کیلئے کانگریس پارٹی امیدوار ’’چلا ومشی چند ریڈی ‘‘ کی تائید میں انتخابی مہم چلائی ۔ اس ضمن میں قومی شاہراہ پر واقع دوکانداروں و مالک دوکان سے ملاقات کرتے ہوئے ومشی چند ریڈی کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریتی طور پر کامیابی کرنے کی اپیل کی ۔ ان کے ہمراہ جڑچرلہ ٹاون پریسیڈنٹ سید منہاج الدین ، خواجہ پاشاہ ، محمد نصیر ، محمد عبداللہ ، نتیانندم ، بی وینکٹیشم ، محمد رحیم الدین کونسلر 18 وارڈ کانگریس پارٹی قائد کے علاوہ جڑچرلہ کاورم پیٹ ، بادے پلی کے کانگریس پارٹی کے قائدین کی کثیر تعداد میں شریک تھے ۔