جڑچرلہ میں کمیونسٹ تنظیموں کا احتجاجی دھرنا

   

جڑچرلہ ۔ جڑچرلہ منڈل آفس کے روبرو کمیونسٹ پارٹیوں کی پانچ مشترکہ تنظیموں کی جانب سے اپنے مسائل کی یکسوئی کیلئے احتجاج منعقد کیا گیا ۔ جس میں 15 گاؤںکے زیر التواء مسائل کو حل کرنے کی مانگ کرتے ہوئے غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر ریتو سنگھم کے ریاستی صدر راملو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی و مرکزی حکومتیں ضروری اہم مسائل پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے غیر ضروری مسائل پر عوام کو الجھا رہی ہے ۔ عوامی مسائل سے حکومتوں کو کوئی دلچسپی نہیں ۔ ریاست تلنگانہ قائم ہوکر 8 سال کا عرصہ ہوا ابھی تک راشن کارڈ اور مکان کی تعمیر ڈبل بیڈروم کے مسائل کا حل ، آسرا ، ضعیف عمر کے لوگوں کا پنشن اور دلت عوام کیلئے 342 جی او کے مطابق مفت بجلی کا انتظام اور دیگر کئی مسائل زیر التواء ہیں جس سے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں اگر ہمارے مسائل حل نہیں کئے گئے تو ایم آر او آفس کے سامنے کئی دنوں تک یہی پر کھانا و پکوان کرتے ہوئے مسائل کے حل تک احتجاج کرنے کی دھمکی دی گئی ۔ اس موقع پر KVPS ضلع سکریٹری کرمیاں کسان سنگم ضلع سکریٹری ، راج کمار ، جگن ، ادو ساگم مہیلا کی قائد لکشمی دیوی ضلع قائدین کرو مورتی ، یادماں ، رینوکا سوشیملماں ، رام بند ماں ، جیوتی ، بالیاں ، وینکٹماں ، وینکٹ یادیا و دیگر کمیونسٹ قائدین مہیلا سنگم کے قائدین مزدور سنگم کے قائدین نے اس دھرنے میں حصہ لیا ۔ ایک گھنٹہ تک حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔