جڑچرلہ میں کے ٹی آر کا پتلہ نذر آتش

   

جڑچرلہ ۔18 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج صبح کی اولین ساعتوں میں سابق رکن اسمبلی جڑچرلہ مسٹر ایرہ شیکھر کی زیرقیادت میں ورکنگ کمیٹی ٹی آر ایس پارٹی وزیرنظم و نسق و آئی ٹی منسٹر کے ٹی آر کا پتلہ نذر آتش کرتے ہوئے جڑچرلہ قومی شاہراہ پر کانگریس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد میں جمع ہوکر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور کے ٹی آر کیخلاف نعرے بازی کی ۔ سابق رکن اسمبلی کانگریس پارٹی قائد ایرہ شیکھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی عمل آوری مسرز سونیا گاندھی کی بدولت آج تلنگانہ ریاست بنی ہے لیکن کے سی آر اور کے ٹی آر گاندھی خاندان پر تنقیدیں کررہے ہیں ۔ کانگریس جب اقتدار میں تھی فصلوں کو نقصان ہونے پر وقت کے مطابق زرعی کسانوں کی جانب سے لئے گئے قرض (لون) کی رقم نہیں لوٹانے پر کانگریس پارٹی ان کی مجبوری کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’لون ‘‘ معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کسانوں کو راحت دی جاتی تھی لیکن دس سال کا عرصہ ہوا آج کسانوں کے ساتھ کوئی ہمدردی کا پاس و لحاظ ٹی آر ایس پارٹی میںنہیں ہے ۔ اس موقع پر جڑچرلہ ٹاؤن پریسیڈنٹ سید منہاج الدین ، غوث ربانی ، بورلہ وینکٹیا ، محمد خواجہ نے ٹی آر ایس پارٹی کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔