جڑچرلہ میں ہریتا ہرم کیلئے پودوں کی تقسیم

   

جڑچرلہ /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )چیرپرسن مجلس بلدیہ شریمتی لکشمی رویندر نے آج رکن اسمبلی جڑچرلہ کی ہدایت پر 14 ویں وارڈ میں پھولوں اور پھلوں کے پودے تقسیم کئے ۔ اپنے صحنوں کو خوشگوار اور خوبصورتی کو بنائے رکھنے کیلئے بھی زور دیا اور کہا کہ عوام اپنے اپنے وارڈوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ جہاں کہیں مجلس بلدیہ کے عہدیداروں سے کوئی شکایت ہے تو انہیں اطلاع دیں ۔ اس موقع پر مجلس بلدیہ کے عہدیدار موجود تھے ۔