جڑچرلہ میں 45 لاکھ لاگت والے ایس سی کمیونٹی ہال کا افتتاح

   

غریب عوام کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات: ڈاکٹر سی لکشما ریڈی

جڑچرلہ : ہری جن واڑہ کے علاقہ میں 45 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ ایس سی کمیونٹی ہال کا مقامی رکن اسمبلی و سابق وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ رکن اسمبلی نے اس تقریب سے کہا کہ آج بادے پلی جڑچرلہ شہر میں ہمہ جہتی طور پر ترقیاتی کاموں سے جڑچرلہ شہر خوبصورت دکھائی دے رہا ہے جس میں ہر مذہب کے غریب عوام کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ غریب عوام کو شادی کی تقریب فنکشن ہال میں کرنا ان کے لئے بڑا دشوار ہوتا ہے لہذا ان غریب افراد کیلئے اس کمیونٹی ہال میں شادی و ہمہ اقسام کی تقریبات کیلئے آج سے غریب عوام اس کمیونٹی ہال سے استفادہ کرسکیں اس کمیونٹی ہال کی تعمیر کی گئی جبکہ غریب عوام کو فنکشن ہالس میں جاکر ہزاروں روپیوں کا خرچ کرنا ان کے لئے دشوار بن گیا تھا۔ غریب عوام کیلئے ان کے رہنے کیلئے ہی مکینوں میں تنگدستی کے باعث غریب عوام قرضہ کرتے ہوئے فنکشن ہال کو جانا پڑتا تھا۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ایس سی کمیونٹی ہال کو تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ کمیونٹی ہال غریب افراد آج سے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی غریب عوام کے پرانے مکانات کو نکال کر نئے ڈبل بیڈ روم میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس اسکیم سے استفادہ کرنے کی عوام خاص کر غریب عوام سے اپیل کی۔ اس موقع پر ایس سی کمیونٹی ہال کے افتتاح کے موقع پر رکن اسمبلی کی شال پوشی و گلپوشی کثرت سے کی گئی اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر بی شیوا کمار سنگیت ناٹک اکیڈیمی چیرمین، سدرشن گوڑ سنگل ونڈو چیرمین بادے پلی، محمد علی دانش سینئر ٹی آر ایس قائد، سید مسیح الدین ڈائرکٹر کتب خانہ محبوب نگر، سبحان، رمیش، نرسمہا کے علاوہ دیگر قائدین کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔