جکارتہ سے بنگلہ دیشی سفارتکار کی بازطلبی

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش نے انڈونیشیا کی حکومت کی درخواست پر جکارتہ میں اپنے سفارت خانے کے نائب سربراہ قاضی انارکلی کو واپس بلا لیا ہے ۔ انڈونیشیا کی حکومت نے یہ درخواست انارکلی کے گھر سے چرس (نشہ آور مادہ) برآمد ہونے کے بعد کی تھی۔وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے ڈرگ کنٹرول حکام نے رواں سال 5 جون کو انارکلی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ سفارت کار نے نائجیریا کے ایک شہری کے ساتھ اپارٹمنٹ شیئر کرتی تھیں۔انارکلی کو انڈونیشیا کی حکومت کی درخواست پر ڈھاکہ واپس بلالیا گیا۔ بنگلہ دیش نے اس معاملے میں انڈونیشیا سے تفصیلی وضاحت طلب کی ہے ۔سال 2017 میں انارکلی کو اس کی نوکرانی کے لاپتہ ہونے کے بعد امریکہ سے واپس بلالیا گیا تھا۔