جکلیر، کرشنا ریلوے ٹرین کا وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح

   

جنوب میںریلوے کی ترقی کی طرف اہم پیشرفت ، عوام کا اظہار مسرت
مکتھل یکم / اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے محبوب نگر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جکلیر کرشنا براہ مکتھل نئی ریلوے ٹرین کا بٹن دباکر افتتاح کیا ۔ جس کے ساتھ ہی اس لائین پر پہلی پاسنجر ٹرین کا کرشنا کاچی گوڑہ سفر آغاز ہوا ۔ مسٹر نریندر مودی وزیر اعظم نے اس موقع پر ایک بڑے جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محبوب نگر منیرآباد ریلوے لائن پر دیورکدرہ تا کرشنا 65 کیلومیٹر اس نئی ریلوے لائن کی تعمیر تلنگانہ اور جنوب میں ریلویز کی ترقی اور عوام کو ریلوے سفر کی فراہمی کی سمت ایک اہم قدم ہے اور مرکزی حکومت آہستہ آہستہ پورے ملک میں ریلوے کے نظام کو پھیلاتے ہوئے اس کو وسعت دینا چاہتی ہے ۔ دیورکدرہ تا کرشنا اس ریلوے لائن کی تعمیر سے بنگلور حیدرآباد اور چینائی ممبئی جیسے بڑی ریلوے لائن سے یہ مربوط رہی اور اس 65 کیلومیٹر ریلوے لائن کی تعمیر پر 504,89 کروڑ روپئے کی خطیر لاگت آئی اس اس ریلوے لائن کے راستہ سے حیدرآباد ، ہبلی اور حیدرآباد گوا کیلئے ایک سو کیلو میٹر مسافت کا فرق ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں دیورکدرہ تا جکلیر ریلوے لائن کا افتتاح عمل میں آیا تھا اور آج اس کے بقیہ حصہ جکلیر تا کرشنا براہ مکتھل کا وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ یہ نئی ریلوے لائن تلنگانہ کے چار اضلاع سے مربوط ہوتے ہوئے ریاست کرناٹک کے ضلع رائچور سے لنک کردی گئی اور امکان ہے کہ مستقبل میں یہ مصروف ترین ریلوے ٹریفک لائن قرار دی جائے گی ۔