جکل اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے 25 تائیدی سرپنچ بلا مقابلہ منتخب

   

Ferty9 Clinic

پنچایت کیلئے 10 لاکھ ترقیاتی فنڈ کا رکن اسمبلی لکشمی کانت راؤ نے اعلان کیا
حیدرآباد ۔ 11۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن اسمبلی ٹی لکشمی کانت راؤ کی مساعی سے جکل اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے تائیدی 25 امیدوار سرپنچ کے عہدہ پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ ضلع کاما ریڈی میں جکل اسمبلی حلقہ میں نمائندگی کرنے والے لکشمی کانت راؤ نے پنچایت چناؤ میں توجہ مرکوز کی اور کانگریس کے تائیدی امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ لکشمی کانت راؤ نے کہا کہ بڑی تعداد میں سرپنچوں کے بلا مقابلہ انتخاب سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ عوام ریونت ریڈی حکومت کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات سے مطمئن ہے۔ رکن اسمبلی نے کانگریس کے تائیدی امیدواروں کو کامیاب بنانے پر عوام سے اظہار تشکر کیا اور یقین دلایا کہ مواضعات کی ترقی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ رکن اسمبلی نے متفقہ طورپر سرپنچ کا انتخاب کرنے والی پنچایتوں کو حکومت کی جانب سے 10 لاکھ کا ترقیاتی فنڈ منظور کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ رکن اسمبلی ترقیاتی فنڈ سے علحدہ بجٹ منظور کیا جائے گا۔ رکن اسمبلی نے باقی نشستوں پر کانگریس کے تائیدی امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ جکل میں بیزل واڑی دیہات کے عوام نے عام زمرہ کی نشست پر ایس سی طبقہ کے امیدوار کو بلا مقابلہ منتخب کیا۔1