پٹلم /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جکل کے نومنتخب کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی مسٹر ٹوٹا لکشمی کانتا راؤ نے ریاست تلنگانہ وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کی قیام گاہ پہونچکر ملاقات کی اور ان کو تہنیت پیش کرتے ہوئے گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ سے کہا کہ عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے حلقہ اسمبلی جکل کے دیہاتوں کو آر ٹی سی بسوں کی سہولت فراہم کریں ۔ کیونکہ پچھلی حکومت میں بسوں کو نہیں چلانے سے عوام کو کافی دشواریاں پیش آئی ۔ کیونکہ حلقہ جکل ریاست کرناٹک اور ریاست مہاراشٹرا کی سرحد پر ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے رکن اسمبلی کو مثبت جواب دیا ۔ ساتھ ہی ساتھ وزیر نے عہدیداران کو حکم جاری کردیا کہ سرحدوں پر چیک پوسٹوں کے قیام عمل میں لائے اور افسران اپنے فرائض کو اچھی طریقہ سے انجام دے ۔ شرپسندوں کو کوئی موقع نہ دے کہ وہ غیر ممنوعہ اشیاء تلنگانہ میں نہ لائے ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سے سختی سے پیش آئے اور ان پر ضابطہ کارروائی کرے ۔