جگاریڈی ، پریس کانفرنس کے دوران محروس

   

سنگاریڈی میں بند کے دوران دیگر سیاسی قائدین کی بھی گرفتاری ، بس سرویس مکمل بند

سنگاریڈی ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : متحدہ ضلع میدک کے 3 اضلاع سنگاریڈی ، میدک اور سدی پیٹ کے 8 ڈپوز میں آج ٹی آر ٹی سی کا بند پرامن رہا ۔ اس دوران بسیس مکمل طور پر نہیں چلائی گئیں ۔ صبح 5 بجے سے ہی آر ٹی سی ڈپوز پر پولیس کی جانب سے سخت صیانتی انتظامات کئے گئے تھے ۔ سنگاریڈی میں تلنگانہ آر ٹی سی بند کے دوران کانگریس ، بی جے پی ، سی پی ایم ، سی پی آئی ، فورم فار بیٹر سنگاریڈی و دیگر اساتذہ تنظیموں نے تائید کرتے ہوئے بند میں حصہ لیا ۔ سنگاریڈی نیو بس اسٹانڈ کے روبرو پولیس نے بی جے پی قائد دیشپانڈے کے علاوہ دیگر کارکنوں کو حراست میں لیا ۔ جب کہ کارکنوں کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے لگائے جارہے تھے ۔ جے اے سی کی جانب سے آر ٹی سی ڈپو کے قریب پہنچنے کی کوشش کرنے پر پولیس نے محمد ذاکر حسین ، اشوک کمار ، سوما شیکھر ، سنجیویا ، مانیا اور لکشما ریڈی کو حراست میں لیا اور اندرا کرن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا بعد ازاں محمد ذاکر حسین نے کہا کہ ٹی آر ٹی سی ملازمین کے مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔ جگاریڈی رکن اسمبلی سنگاریڈی کو ان کے مکان میں ہی پریس کانفرنس کے دوران اچانک پولیس نے ہاوس اریسٹ کیا ۔ سی پی ایم سکریٹری سنگاریڈی بی ملیش نے کہا کہ 15 یوم سے آر ٹی سی ملازمین اپنے جائز مطالبات کی یکسوئی کے لیے ہڑتال منظم کررہے ہیں حکومت کو چاہئے کہ فوری اقدامات کرتے ہوئے آر ٹی سی ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو اپنے وعدوں کا اگر پاس و لحاظ ہوتا تو ہڑتال کی نوبت ہی نہیں آتی ۔ ڈی ایس پی سنگاریڈی سریدھر ریڈی نے بتایا کہ سنگاریڈی ، سدا سیو پیٹ اور اندرا کرن میں تقریبا 200 سے زائد احتجاجیوں کو پولیس نے حراست میں لیا ۔ اسی طرح جگا ریڈی رکن اسمبلی سنگاریڈی کو ان ہی کے مکان میں ہاوس اریسٹ کیا گیا ۔ محمد جاوید علی سکریٹری ٹی این جی اوز نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین کے علاوہ ٹی این جی اوز ملازمین کے مسائل کی بھی یکسوئی عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احاطہ کلکٹریٹ میں ہی ایک احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ملازمین سرکار کے دیرینہ حل طلب مطالبات آئی آر ، پی آر ، ڈی اور 61 سال عمر کرنا شامل ہیں کا جلد یکسوئی کا مطالبہ کیا گیا ۔ احتجاج میں سوشیل بابو صدر ، ویدیا ناتھ ، راملو ، شکیل اور غوث و دیگر شامل تھے ۔۔