حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) کانگریس قائدین جگاریڈی، پی ویریا اور جی وینکٹ رمنا ریڈی امکان ہے کہ 24 اپریل کو ٹی آر ایس میں شامل ہوجائیں گے۔ اس طرح کانگریس اسمبلی میں اپوزیشن کے موقف سے محروم ہوجائے گی۔ اسمبلی چناؤ میں کانگریس کو 19 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ دس ارکان اسمبلی وفاداری تبدیل کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل ہوچکے ہیں۔ اگر مزید 3 کانگریس ارکان اسمبلی ٹی آر ایس میں شامل ہوجائیں تو اسمبلی میں کانگریس کی تعداد گھٹ کر صرف 6 رہ جائے گی۔
