حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس قائدین نے کانگریس رکن اسمبلی جگا ریڈی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے ۔ قائدین سرینواس ریڈی اور بھرت نے الیکشن کمشنر شیشٹانک گوئل سے ملاقات کرکے جگاریڈی کے خلاف تحریری شکایت کی ہے ۔ مجالس مقامی کونسل انتخابات میں ایم پی ٹی سی و زیڈ پی ٹی سی ارکان کو لالچ کا الزام عائد کیا ۔ 10 ڈسمبر کو ہونے والے ایم ایل سی الیکشن میں کانگریس امیدوار کو کامیاب بنانے نذرانہ پیش کرنے کا جگاریڈی ووٹر س کو ٹیلیفون کرکے لالچ دے رہے ہیں ۔ رائے دہی سے قبل 50 ہزار اور ووٹ کے بعد دو لاکھ روپئے کا لالچ دیا جارہا ہے اور اخبارات میں پیڈ نیوز شائع کرانے رکن اسمبلی پر الزام عائد کیا ۔ کانگریس قائدین پر نچلے سطح کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جگاریڈی کے خلاف کارروائی کرنے کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ۔ ن