7 مئی کو راہول گاندھی کے پروگرام کیلئے درخواست، طلبہ و بیروزگار نوجوانوں سے غیر سیاسی ملاقات
حیدرآباد25 اپریل (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی میں 7 مئی کو راہول گاندھی کے جلسہ کی اجازت کے سلسلہ میں کانگریس رکن اسمبلی جگا ریڈی نے طلبہ قائدین کے ساتھ آج وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی سے ملاقات کی ۔ انہوں نے راہول گاندھی کے پروگرام کی اجازت کی درخواست کی اور کہا کہ یہ پروگرام غیر سیاسی رہے گا۔ جگا ریڈی کے ہمراہ عثمانیہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے قائدین کے مانوتا رائے، کے وینکٹیش ، وجئے ، سی ایچ دیاکر ، بی لکشمن ، چندنا ریڈی ، پرتاپ ریڈی ، جی سرینواس ، سائی کمار اور دیگر موجود تھے۔ بعد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ 7 مئی کو راہول گاندھی عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد راہول گاندھی نے عثمانیہ یونیورسٹی کا دورہ نہیں کیا۔ ریاست میں بیروزگاری اور دیگر مسائل کا جائزہ لینے راہول گاندھی طلبہ سے ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی حکام راہول گاندھی کے پروگرام کی اجازت دیں گے۔ جگا ریڈی نے کہا کہ ہم یونیورسٹی کو سیاسی مرکز میں تبدیل نہیں کریں گے اور پارٹی پرچم اور کھنڈوے کے بغیر پروگرام کیا جائے گا ۔ طلبہ اور بیروزگار نوجوانوں سے راہول گاندھی بات کریں گے ۔ پروگرام کیلئے آرٹس کالج گراؤنڈ میں اجازت کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کالج گراونڈ پر اجازت میں دشواری ہو تو ٹائیگر آڈیٹوریم میں پروگرام رکھا جائے گا۔ ر