جگا ریڈی کانگریس پارٹی میںبرقرار رہیں گے

   

حیدرآباد28اپریل (سیاست نیوز) کانگریس کی سرگرمیوں سے خود کو دور رکھتے ہوئے اپنے انتخابی حلقہ تک محدود رکن اسمبلی ٹی جگا ریڈی نے واضح کیا کہ وہ کانگریس پارٹی میں برقرار رہیں گے۔ گزشتہ پانچ ماہ سے وہ پارٹی کی ریاستی سطح کی سرگرمیوں سے دور ہیں۔ سینئر قائدین سے اختلافات کے نتیجہ میں جگا ریڈی نے خود کو حلقہ انتخاب سنگا ریڈی تک محدود کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گاندھی خاندان سے عقیدت کے باعث کانگریس پارٹی میں برقرار ہیں۔ جگا ریڈی نے کسی اور پارٹی میں شمولیت یا نئی پارٹی کے قیام کے امکانات کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک خاندان کی طرح ہے جس میں اختلافات موجود ہیں لیکن انتخابات کا متحدہ طور پر سامنا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اہم معاملات پر سینئر قائدین سے ربط میں ہیں۔ر