جگا ریڈی کو بی جے پی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی

   

Ferty9 Clinic

راجگوپال ریڈی ‘ کے سی آر کی کبھی تعریف و کبھی تنقید پر سوال کیا
حیدرآباد۔/21 جون، ( سیاست نیوز) کانگریس سے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے رکن اسمبلی راجگوپال ریڈی نے کہا کہ انہوں نے رکن اسمبلی جگا ریڈی کو فون ضرور کیا لیکن میرے ساتھ بی جے پی میں شمولیت کی خواہش نہیں کی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگا ریڈی کو فون کرنے کی توثیق کرتے ہوئے راجگوپال ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کی ستائش کرنے پر انہوں نے سوال کیا اور کہا تھا کہ کبھی کے سی آر کی تعریف کرتے ہو اور کبھی مخالفت، کوئی ایک موقف اختیار کیوں نہیں کرتے۔ راجگوپال ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کی ایک طرف تعریف کی جاتی ہے تو دوسری طرف جگا ریڈی کانگریس ورکنگ کمیٹی کے عہدہ کی خواہش کررہے ہیں۔ میں نے ان سے ان مسائل پر واضح موقف کے بارے میں سوال کیا اور کبھی بھی ساتھ بی جے پی میں شمولیت کی خواہش نہیں کی۔ واضح رہے کہ منگوڑ کے کانگریس رکن اسمبلی نے بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس بارے میں وہ اپنے حلقہ کے کانگریس قائدین اور حامیوں سے مشاورت کررہے ہیں۔ راجگوپال ریڈی نے پیدا عنبر پیٹ کے علاقہ میں اپنے حامیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں کانگریس کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کردی اور بی جے پی میں شمولیت کی مذمت کی۔ کارکنوں نے راجگوپال ریڈی کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مقامی قائدین اور ایم پی ٹی سی و زیڈ پی ٹی سی ارکان نے راجگوپال ریڈی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔