جگا ریڈی کی ہریش راو پر تنقید کے ٹی آر کی ستائش

   

حیدرآباد 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس رکن اسمبلی سنگا ریڈی ٹی جئے پرکاش ریڈی نے آج چیف منسٹر کے خلاف کچھ ریمارکس کئے تاہم کہا کہ انہیں کے سی آر سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس میں ان کے مخالف ہریش راو تھے اور ہریش راو نے ہی انہیں جیل بھیجا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہریش راو بلیک میلنگ کی سیاست کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے تاہم کے ٹی راما راو کی ستائش کی اور کہا کہ وہ دیانتدار سیاستدان ہیں۔ جگا ریڈی نے کانگریس پر بھی تنقید کی اور کہا لابی کرنے والوں کو عہدے دئے جاتے ہیں۔