جگتیال: جیون ریڈی نے بس میں سفر کیا

   

جگتیال ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل سی جیون ریڈی نے آج ریچاپلی موضع کیلیے آر ٹی سی بس کا آغاز کرتے ہویے اپنے وعدہ کو پورا کیا۔ایم ایل سی جیون ریڈی نے جگتیال ضلع سے ریچاپلی گاؤں تک بس کا سفر کیا۔ریچاپلی گاؤں میں کانگریس قایدین نے ڈی جے گانوں کے ساتھ رقص کرتے ہویے جلوس نکال کر بس کی آمد پر جشن منایا۔نعرے لگائے گئے کہ وعدہ پورا کرنے کے بعد ریچاپلی گاؤں میں خواتین کے لیے مفت بس کی سہولت فراہم کی گئی۔انہوں نے گاؤں والوں سے وعدہ کیا تھا اگر وہ انتخابات کے بعد ریچاپلی گاؤں آئیں گے تو وہ آر ٹی سی بس سے آئیں گے جب انتخابی مہم میں ریچاپلی گاؤں والوں نے بتایا کہ ریچاپلی موضع کی بس سروس بند کردی گئی الیکش ن کے بعد بس شروع کروانے کا وعدہ کیا تھا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر بے گھر خاندان کو گھر دیا جائے گا۔