رہائشی علاقہ میں میڈیکل کالج کے قیام سے ٹریفک کا مسئلہ ہوگا: جیون ریڈی
جگتیال:کانگریس پارٹی کے سینئر قاید و رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے اپنی رہائش گاہ پر سابق بلدیہ چیر پرسن گری ناگا بھوشنم ضلعی صدر اے لکشمن کمار بنڈہ شنکر نندیا مکثر علی نہال چاند پاشاہ ریاض کونسلر ین جیون راجیندر کے ہمراہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہویے گذشتہ روز رکن اسمبلی ایم سنجے کمار کی جانب سے میڈیکل کالج ارو سوپر اسپیشلالیٹی ہاسپیٹل کا دھرور میں قیام کے اعلان پر جیون ریڈی کی جانب سے چلگل میں قیام عمل میں لانے کی تجویز کو تنقید کا نشانہ بناکر جے این ٹی یو انجینئرنگ کالج کا کنڈہ گٹو میں اور NAC سینٹر کے قیام پر تنقید اورچلگل ایم پی ٹی سی کے انتخابات میں سیاسی فایدہ کیلئے سیاست کرنے کے الزامات کی انہوں نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسوقت انجینئرنگ کالج کو دھرور میں قیام عمل لاتے تو آج کلکٹریٹ اور اور زچہ بچہ ہاسپیٹل اور کلکٹر کیمپ آفس نرسنگ کالج اور دیگر کا کہاں قیام عمل میں لاتے تھے ۔ دھرور علاقہ میں میڈیکل کالج اور سوپر ہاسپیٹل کے قیام سے ٹرافک مسایل کا سامنا ہوگا اور یہ علاقہ رہایشی ہے اور یہاں پر ضلعی انتظامیہ ور دیگر دفاتر ہے جس سے مستقبل میں بہت سے مسایل کا سامنا کرنا پڑیگا اور ہاسپیٹل اور میڈیکل کالج کے قیام سے بائیو میڈیکل ویسٹ ڈسپوزل سے un hyzonic کا خطرہ ہوگا یہ میرا اور سنجے کمار کا ڈاتی مسلہ نہیں ہے ضلع جگتیال اور اطراف و اکناف کی عوام کیلیے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہویے آنے والی نسل کیلیے سہولت بخش ہو ضلع جگتیال آیندہ میڈیکل ہب میں تبدیل ہوگا اس کے مناسب فیصلہ کرنا چاہیے اقتدار تمہارے ہاتھ ہے او فیصلہ بھی تمہاری حکومت ہی کریگی اسکا مطلب یہ نہیں کے مرضی کے مطابق فیصلہ لیں۔
