جگتیال ۔ضلع جگتیال کے سرکاری دواخانے کی ترقیاتی کمیٹی کیاجلاس کا آج انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں رکن اسمبلی حلقہ جگتیال ڈاکٹر سنجئے کماراور دوا وسنتا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی نے دواخانے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے مارچری کے روبرو شیڈ کی تعمیر کیلئے 2.5 لاکھ روپئے کی منظوری عطاء کرنے کا تیقن دیا۔اس موقع پر ضلع پریشد چیر مین دوا وسنتا نے دواخانے کی خدمات پر تبصرہ کیا۔ اور دواخانے سے متعلقہ تمام مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کے اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔اس موقع پر ضلعی عہدیدار برائے محکمہ طب سریدھر،سپرینٹنڈنٹ سدکشنادیوی،اراکین جگتیال ایم پی پی گنگا رام ،کوڑمیال زیڈ پی ٹی سی سورنا لتا، ڈاکٹر سریش اور دیگر نے شرکت کی۔