جگتیال شہر کی ترقی کیلئے 58نکاتی ایجنڈہ مرتب

   

Ferty9 Clinic

بلدیہ جگتیال کا چیرپرسن کی صدارت میں ماہانہ اجلاس

جگتیال ۔ بلدیہ چیرمین نے اپنے چیمبر میں صحافیوں کی پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوے بتایا کے بلدیہ جگتیال کا ماہانہ خصوصی اجلاس کا لاک ڈاون کے بعد چیرپرسن بوگہ شراونی کی صدارت میں کونسل ہال میں انعقاد عمل میں آیا جگتیال ایڈیشنل کلکٹر بی راجیشم اور کونسلرس کے علاوہ انچارج کمشنر اعجاز احمد اور دیگر نے شر کت کی اس موقع پر چیر پرسن نے اجلاس کو مخاطب کرتے بتایا کے جگتیال شہر کی ترقی کیلئے 58 نکات پر مشتمل ایجنڈہ کوترتیب دیا گیا جس میں ٹی آر نگر کالونی کے آبادی کیلیے مشن بھگیرتا کے پینے کے پانی کی سربراہی جو 60 سال سے نہی کیا گیا اسکو رکن اسمبلی سنجے کمار کی کاوشوں سے کیا جارہاہے اور شہر کے تمام وارڈس میں مساوی ترقی ترقی کیلے اور صفائی کے لئے خصوصی اقدامات کے طور پر 20 نے آٹو کی خریداری کی منظوری اور وارڈ س میں 5 لاکھ روپیوں کے ترقیاتی کام کی منظوری اور ریاستی وزیر کے ٹی آر کی جانب سے موسمی امراض سے احتیاط کیلیے ہر اتوار کو دس بجے دس منٹ صاف صفائی کا نظم اور ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شہر میں شجر کاری میں عوام کو بھی شامل ہونے کی اپیل کی۔ بعد ازاں ایجنڈہ کو پڑھنے کے دوران اپوزیشن کونسلرس نے خلل پیدا کئے جسکی وجہ سے ایجنڈہ سنا نہیں سکے اور اپوزیشن کے فلور لیڈر نے ناشائستہ الفاظ کا استعمال اور ایک آزاد کونسلر ایڈیشنل کلکٹر کی تقریر کے موقع پر فون پر بات کرتے ہوئے کونسل کا احترام نہ کیا اور سابقہ وائس چیرمین اپوزیشن کونسلر کے شوہر نے برسراقتدار پارٹی خواتین کونسلرس کے خلاف بد زبانی کرنے پر پولیس میں شکایت کی گئی۔