جگتیال ضلع میں پرجا وانی پروگرام کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

جگتیال 18 ؍جون : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر جگتیال کےIMA ہال میں انتخابی ضابط اخلاق کے اختتام کے بعد بروز پیر ہفتہ واری پروگرام پرجاوانی کاانعقاد عمل میں لایا گیا۔ڈی آر او شریمتی اروناشری نے مختلف مواضعات اور شہری علاقوں کی عوام کے ذریعہ پیش کی گئی درخواستوں کی سماعت کی اور مختلف محکمہ جات سے متعلقہ عہدیداران کو تاکید کی کہ وہ بنا کسی تساہلی کے عوامی و دیگرمسائل کی فوری یکسوئی کریں،پراجاوانی پروگرام میں منجملہ 114مختلف عوامی مسائل کی درخواستیں موصول ہوئیں، ان میں 9اور دیہی علاقوں سے 4درکواستیں وصول ہو ئے، اس موقع پر آر ڈی او ، ڈاکٹر جی نریندر،اور مختلف محکمہ جات کے عہدیداران کے علاوہ دفتر ضلع کے ملازمین ،ممتا،سرینواس، اور دیگر موجود تھے۔