جگتیال عیدگاہوں میں 5تا7 افراد پر نماز کی ادائیگی

   

جگتیال 26/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جگتیال ضلع میں عیدالفطر انتہائی سادگی کے ساتھ منائی گئی قدیم عیدگاہ اور قلعہ عیدگاہ پر پانچ سے سات افراد نے سماجی فاصلے کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ عیدگاہ پر مولانا مشتاق احمد اور قلعہ پر حافظ سید ابرار شریف نے نماز عید پڑھائی ۔ جب کہ شہر کی تمام مساجد میں بھی نماز عید صبح 6 بجے ہی ادا کی گئی۔ اسکے علاوہ مختلف محلوں میں مکانوں میں بھی چند افراد ملکر با جماعت نماز عید ادا کیے۔ پولیس نے عید گاہوں اور مساجدپر صبح سے ہی ڈیوٹی انجام دیتے ہو ئے داخلے سے روک دئے۔ عیدگاہ اورپر نماز عید کی ادائیگی ۔یہ اجازت کیلئے صدر ملت اسلامیہ میر کاظم علی اور عید گاہ کمیٹی صدر سید جمیل احمد کے علاوہ دیگر نے رات دیر گئے آر ڈی او جی نریندر سے اجازت حاصل کی ۔ بعد نماز عید زیارت قبور کیلئے بڑی تعداد میں قبرستان پر عوامی ہجوم دیکھ کر ڈی ایس پی وینکٹ رمنا سرکل انسپکٹر جیش ریڈی نے قبرستان پہنچ کر وہاں بھی اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ مسلمانان جگتیال کو رکن اسمبلی ایم سنجے کمار اور ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی اور ضلع پریشر چیرمین داوا وسنتا اور بلدیہ چیرمین بوگہ شراونی نے عید کی مبارک بادی پیا مات روانہ کئے۔