جگتیال قبرستان اور چھلہ مبارک کے تحفظ کیلئے کوئی پیشرفت نہیں

   

جگتیال۔ جگتیال میں قبرستان کا تحفظ اور سروے کے کام پر کوئی پیشرفت نہیں اور چھلہ مبارک محبوب سبحانی پرانی پیٹ جگتیال کا تحفظ اور تعمیراتی کام کی اجازت کیلئے وقف بورڈ کو درخواست اور نقشہ اور اسٹمیشن وغیرہ داخل کرکے پانچ ماہ کا عرصہ ہورہا ہے آج تک کوئی جواب نہ اجازت ۔جبکہ اس مسئلہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے اور تعمیراتی کام کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور تعمیراتی کام میں خلل پیدا کرنے پولیس کی جانب سے رکاوٹ ڈالی گی ہے۔ وقف انسپکٹر نے دورہ کرکے تفصیلی رپورٹ روانہ کرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔ اضلاع کا قیام عمل میں آکر 7 سال سے زائد عرصہ ہورہا ہے تمام محکمہ جات کا قیام عمل میں لایا گیا صرف نہیں آیا تو وقف بورڈ کا۔ جگتیال ضلع میں وقف بورڈ کا چیمبر تک نہیں ہے اور آفیسر تو دور کی بات ایک اٹینڈر بھی نہیں ۔چار اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع کی بھی ایک ہی وقف انسپکٹر کو ذمہ داری دی گئی۔ وقف انسپکٹرس کا تقرر نہیں کرتے ہوئے جونیر اسسٹنٹس کو ہی ترقی دے کر وقف انسپکٹر کا کام لیا جارہاہے جس کی وجہ سے مناسب کام بھی نہیں ہورہا ہے۔