جگتیال میںنوراتری کیلئے چندہ نہ دینے والے خاندان کاسماجی بائیکاٹ

   

جگتیال ۔10ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گنیش نواراتری کیلئے چندہ نا دینے پر چار خاندانوں کا سماجی بائیکاٹ گاوں میں اگر ان خاندانوں سے کوئی بات کرنے پر 25000 کا جرمانہ بات کفنے کی اطلاع دینے والے کو 5000 ہزار کا انعام متاثرہ خاندانوں کی جگتیال رورل پولس میں شکائت پولیس مقدمہ درج کرکے تحقیقات میں مصروف ہے۔ جگتیال رورل منڈل کلیڈا موضع میں سماجی بائیکاٹ کا واقعہ پیش آیا گاؤں کے چار خاندانوں کو حالیہ دنوں منعقدہ ونائیکا نوراتری کے دوران گنپتی کیلئے چندے کی عدم ادائیگی پر ذات پات سے جلاوطن کر دیا گیا۔ اتنا ہی نہیں، گاؤں میں باجہ بجاکر اور تالیوں کے ساتھ ڈھنڈورا کیا گیا، جس میں کسی کو بھی ان خاندانوں سے بات نہ کرنے کو کہا گیا اور حکم نامہ جاری کیا گیا ۔ جو بھی ان گھر والوں سے بات کرے گا، اس پر 25,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ان لوگوں سے اگر کوئی بات کرنے کی معلومات فراہم کریگا اسکو 5000 روپے اسکو دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ذات کے کسی فرد کو ان سے بات نا کرنے کا اعلان کئے۔ جس کے خلاف متاثرہ خاندانوں نے آج جگتیال رورل پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکائت درج کروائی رورل سرکل انسپکٹر سدھاکر واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ انہوں اسطرح کی حرکت کی کسی کو اجازت نہیں ہے جس سے لا اینڈ آرڈر کو خطرہ لاحق نا ہو اقدامات کرنے دونوں کو بھی طلب کیا گیا ہے اور تحصیلدار کے ساتھ علاقے میں تمام کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کرنے اور اسطرح واقعات کو روکنے کی بات کی۔