جگتیال میں آوارہ کتوں کے حملے میں 30 بکریاں ہلاک

   

جگتیال ۔ 18 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جگتیال میں آوارہ کتوں کے حملے میں 30 بھیڑ اور بکریاں ہلاک ہوگئے جس سے تقریباً 3 لاکھ روپے تک کا نقصان ہوا ہے۔ تفصیلات کے بموجب جگتیال اربن منڈل کے موتے گاؤں میں رات 3 بجے کے قریب آوارہ کتوں کے حملہ سے 30 سے زیادہ بھیڑ اور بکریاں ہلاک ہوگئیں جن میں سے کچھ بکریاں شدید زخمی ہو گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بکریوں کا مالک ملیشم نامی شخص تھا جس نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملہ میں تقریباً تین لاکھ روپیوں کا مالی نقصان ہوا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کی مدد کی جائے۔