جگتیال ۔ یکم نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ڈی او جگتیال آر ڈی مادھوری نے کہا کہ سماج میں ہر فرد کو مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔یہاں کسی کی زندگی بھی خوشحال نہیں ہوتی۔طلباء خود اپنی ہی زندگیوں سے سیکھتے رہیں۔ انھوں نے ایس کے این آر گورنمنٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج میں منعقدہ اسپورٹس اینڈ کلچرل ڈے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ مابعد تلنگانہ بار اسو سی ایشن کے رکن کالج کے خیر خواہ کاسو گنٹی نارائن راؤ کے پوتیکاسو گنٹی لکشمن کمار نے کہا کہ طلباء کی تعلیمی وسائل کی فراہمی کیلئے ان کے آبائو اجداد نے 32 ایکڑ اراضی وقف کی ہے۔جسکے تحفظ کی ذمہ داری طلبہ پر ہوگی۔انھوں نے اس موقع پر کالج میں اول درجہ حاصل کرنے والے تین طلباء میں فی کس 50000 روپئے کاسو گنٹی ٹرسٹ کی جانب سے بطور انعام عطا کیا۔بی اے میں اول درجہ حاصل کرنے پر سندیپ کمار کو ،سائنس سے اول مقام حاصل کرنے پر آکانکشا،بی کام سے اول مقام حاصل کرنے پر سائی کوچیک عطا کیا گیا۔مصوری میں وجئے اور ملیشم کو فی کس ایک ہزار روپئے انعام عطا کیا گیا۔آخر میں کھیل کود میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔کالج کے پرنسپل اشوک نے اس موقع پر کہا کہ نہ صرف کالج کیلئے اراضی کو وقف کیا گیا بلکہ اول درجہ سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی ہمت افزائی کرتے ہوئے نقد رقومات کو بطور انعام عطا کرنے پر کلاج کے عملہ او رطلباء کی جانب سے انکا شکریہ عطا کیا گیا۔اس موقع پر سرینیواس صحافی،وائس پرنسپل کروناکر،لکچررس ایلزبتھ رانی،اور دیگر موجود تھے۔