جگتیال میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا جائزہ

   

جگتیال۔ ریاستی ہیومن رایٹ کمیشن چیرمین جسٹس گنڈا چندریا نے ضلع جگتیال کا دورہ کرتے ہوئے کلکٹر کیمپ آفس میں ضلع کلکٹرجی روی کے ساتھ جایزہ اجلاس منعقد کرتے ہویے ضلع میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مقدمات اور دیگر امور پر جائزہ لیا بعد ازاں کورٹلہ منڈل سرکاری دواخانے کا دورہ کرتے ہوئے اچانک معاینہ کیا ہاسپیٹل کے طریقہ کار اور کارکردگی پر ڈاکٹر پر برہمی کا اظہار کیا اور ہاسپیٹل میں عملہ کو درپیش مسایل کو دریافت کرتے ہویے معلومات حاصل کی مخلوعہ پوسٹ کو فوری بھرتی کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے اور عوام کیلئے دستیاب رہ کر طبی خدمات انجام دینے اور کسی قسم کی دشواریاں پیش نا آنے کی تاکیدکی اس موقع پر انکے ہمرہ ریاستی فینانس کمیشن چیرمین راجیشم گوڈ موجود تھے۔