جگتیال میں اچانک تیز ہوائیں، 14بھینسیں ہلاک

   

جگتیال 26/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جگتیال ضلع کے رائیکل منڈل میں گذشہ روز تیزہواوں سے ہوئی بارش سے راموجی پیٹھ موضع میں شیڈس اکھڑ گئے ٹراکٹر پر درخت گرجانے سے نقصان ہوا۔مکان کی دیوار گرگئی اور کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے برقی کھمبے اور تار ٹوٹ گئے اور دھان خریدی مراکز میں دھان کو نقصان ہوا ہے۔نقصانات میں برقی کھمبے اور تار ٹوٹ جانے سے آج صبح برقی تاروں کی زد میں آکر ایک کسان کے 14 بھینس ہلاک ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پر جگتیال رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجے کمار اور رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے مقام حادثہ پہنچ کر جائزہ لیا اور کسان سے ملاقات کی حکومت سے امداد دلانے کا تیقن دیا۔