کلکٹر اور رکن اسمبلی کا دورہ، گوداوری ندی کے بہاؤ کا معائنہ، متاثرین میں اشیائے ضروریہ کی تقسیم
جگتیال ۔ تلنگانہ میں تین یوم سے مسلسل بارش سے سری رام ساگر پرجیکٹ میں پانی زیادہ منتقل ہونے اسکے زخیرہ آب میں 9 ٹی یم سی پانی زخیرہ آب ہونے پر اسکے 27 گیٹس کھول دیئے گئے جس پر گوداوری ندی خطرے کے نشان سے بہہ رہی ہے جگتیال ضلع دھرم پوری منڈل نیرلہ پہاڈ کے قریب نالے پر تیز بہاو سے پولیس نے باریگیٹ بیچ سڑک پر لگا کر گاڑیوں کی آمدرفت کو روک دیا گیا اسکے علاوہ جگتیال سے قریب اننتارام کے نالے میں گزشتہ رات پانی کے تیز بہاو میں کار بہہ گئی جس میں دو افراد بھی سوار تھے۔ رورل پولس اور سرکل انسپکٹر نے گاوں والوں کی مدد سے فوری مقام پر پہنچ کر دونوں کو بچالیا۔ جگتیال کلکٹر نے تلنگانہ چیف سیکریٹری کی ہدایت پر ضلع کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو حالات اور بچاو اقدامات کے لئے تیار رہنے کی تاکید کی۔ گویند پلی موتے اور کورٹلہ ودیگر مقامات کا ضلع کلکٹر نے جائزہ لیا جگتیال رکن اسمبلی یم دنجے کمار نے گزشتہ تین یوم سے بارش سے ہوئے تباہ کاری کا جائزہ لینے بیر پور منڈل پہنچ کر رولہ واگو پراجکٹ میں پانی کا معائنہ کیا اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا ۔ جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے آر ڈی او جگتیال مادھوری کے ہمرہ آج ویگٹور منڈل کا ورہ کرتے ہوئے تین یوم سے جاری بارش سے کوٹی لنگالہ کے قریب گوداوری ندی کے پانی کے بہاؤ کا معائنہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ بارش کی وجہ سے پانی کی سطح آب میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر جگتیال کے نشیبی علاقے جو باش کی وجہ سے جھیلوں میں تبدیل ہوگئے مقامی رکن اسمبلی یم سنجے کمار نے وارڈ نمبر 8 بڑگے جنگا کالونی کا دورہ کیا اوراس علاقے میں واقع جھوپڑیاں بارش کے پانی میں ڈوب گئے 50 غریب افراد کو حکومت سے امداد کی فراہمی کے لئے اقدامات کا تیقن ایم یل اے کی اپیل پر ڈاکٹر رچہ کنڈہ سرینواس نے 30 افراد کو اشیائے ضروری سامان تقسیم کئے۔ رکن اسمبلی نے کہا کے جگتیال میں زیر تعمیر 4520 ڈبل بیڈ روم مکانات میں 700 مکانات کو منظور کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمرہ ایم آر او وینکٹیشورلو، ڈی ای راجیندر پرساد ، آر ای محمد کاظماور دیگر موجود تھے۔