جگتیال ۔ ضلع جگتیال اولڈ بس اسٹانڈ اور ایریا ہاسپیٹل کا رکن اسمبلی جگتیال نے بلدیہ چیر پرسن بوگہ شراونی اورعہدیدارن کے ساتھ کیا دورہ کیاحالیہ دنوں بلدیہ کی جانب سے غیر مجازقبضوںکو برخواست کردیا۔اس علاقے میں پارکنگ شیڈس اوربلدیہ کی جانب سے غریب متاثرین کیلئے دوکانات کی تعمیرکیلئے معائنہ کیا۔متاثرین کو پریشان نہ ہونے جلد ازجلد تعمیری کام کو انجام دینے اور مستحق غریبوں دولجم کو حوالے کرنے کی بات کہی۔
سڑک حادثہ میں 3 موٹر سائیکل سوارنوجوان ہلاک
گلبرگہ : ایک موٹر سائیکل پر تین نوجوانوں کا ایک ساتھ سوار ہونا ان کے لئے موت کا سبب بن گیا ۔ ان نوجوانوں کی موٹر سائیکل کو پیر کے دن چیتاپور تعلقہ میں واڑی جنکشن کے قریب ایک نامعلوم لاری نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار تینوںنوجوان ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین کی شناخت 20سالہ بھیماشنکر ایس پیاٹی، 20سالہ اکبر گڈو اور 15سالہ لڑکی بھاگیہ شری کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔
