جگتیال میں بی آر ایس کا جلسہ غم کے ماحول میں تبدیل

   

کونسلر کا شوہرکارکنوں کے ہمراہ رقص کے دوران فوت، ایم ایل سی کویتا نے ورثاء کو پرسہ دیا

جگتیال۔یکم؍اپریل۔( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں بی آر یس پارٹی کا جلسہ اس وقت تعزیتی جلسہ میں تبدیل ہوگیا اور اچانک خوشیوں سے بھرا ماحول غم سے نڈھال ہوگیا۔ پارٹی کارکنوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے منورو کاپو سنگھم صدر نریندر اچانک قلب پر حملے سے سب کی نظروں کے سامنے اس دنیا سے چل بسے۔ جگتیال میں آج بڑے پیمانے پر منعقدہ آتمیہ سبھا کیلئے کے کویتا کی آمد سے قبل بی آر یس پارٹی سے تعلق رکھنے والے منورو کاپو طبقے رعیتو سنگھم لیڈر بلدیہ کونسلر بنڈاری رجنی کے شوہر بنڈاری نریندر وارڈ کے پارٹی قایدین اور ورکرس کے ہمرہ بیانڈ باجے کے ساتھ پارٹی پرچم کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نیو بس اسٹانڈ سرکل تلنگانہ تلی مجسمہ کے قریب اچانک قلب پر حملے سے اچانک گرپڑے۔ پارٹی رکن اسمبلی ایم سنجے کمار اور کارکنوں نے فوری ہاسپیٹل پہنچایے لیکن تب تک وہ فوت ہوگئے تھے۔جس کے ساتھ ہی جشن بھرا ماحول غم میں بدل گیا ۔کے کویتا نے راستے میں کہیں رکے بغیر ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کپلہ ایشور رکن اسمبلی جگتیال کورٹلہ چپہ دنڈی سنجے کمار ودیاساگر راؤ، سنکے روی شنکر اور ایم ایل سی ایل رمنا اور ضلع پریشد چیر پرسن داوا وسنتا سریش کے ہمراہ سیدھے پدمانائیکافنکشن ہال پہنچ کر بنڈاری نریندر کے پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں آتمیہ جلسہ کو منسوخ کرتے ہوئے تعزیتی جلسہ کا انعقاد عمل میں لاکر نریندر کے اچانک قلب پر حملے سے فوت ہوجانے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی پارٹی کیلئے خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور بی آر ایس پارٹی کا ان کے افراد خاندان کے ساتھ بھر پور تعاون رہنے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں دو منٹ کی خاموشی مناکر خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس کے بعد نریندر کے مکان پہنچ کر ان کے افراد خاندن سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیا اور میت کا دیدار کیا۔