حیدرآباد : جگتیال میں ایک 26 سالہ خاتون پر تیزاب پھینکا گیا جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گئی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ چہارشنبہ کو پیش آیا جس میں قبائلی خاتون کو نشانہ بنایا گیا ۔ خاتون کو پہلے میٹ پلی سرکاری دواخانہ پھر نظام آباد کو منتقل کردیا گیا۔ اس خاتون کا ابراہیم پٹنم منڈل سے تعلق بتایا گیا ہے ۔ جب یہ خاتون اپنی بہن کے ساتھ راستہ سے گزر رہی تھی ، ایک نقاب پوش شخص نے اس پر تیزاب پھینکا۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کسی جان پہچان والے شخص نے ہی یہ حملہ کیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے ۔