جگتیال /24 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست بھر میں سرقے کی واردات میں ملوث سارقوں کو جگتیال پولیس نے گرفتار کرلیاجو بس اسٹانڈ پر معصوم عوام کو نشانہ بناکر بس میں انکے ساتھ چڑھکر بس ٹکٹ کو لیکر انھیں باتوں میں مصروف رکھ کر بیاگ میں رکھے زیوارات اوردیگرسامان لیکر بس کو درمیان روک کر پیچھے سے آرہی انکی کارمیں راہ فرار ہوجارہے ہیں۔یہ بات جگتیال ڈی یس پی پرکاش نے رورل سرکل انسپیکٹر سب انسپیکٹر رائیکل منڈل کرن کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بتایا کے رایکل سب انسپیکٹر کن گاڑیوں کی تلاشی کے فوران شفٹ کار کو پکڑ کر تحقیقات کے دوران پی سرینو یم راماکشنا پی لکشمی یم سروجنی اے سنتوش نے اقبال جرم کئے۔جن کے قبضے سے 29 تولے سونے کے زیوارات 78 تولے چاندی ایک سویفٹ کار1500 نقد 5سیل فون کو ضبط کرلیا۔