جگتیال میں سڑک حادثہ ، مٹ پلی کے باپ اور بیٹا جاں بحق

   

حیدرآباد: 22 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے مٹ پلی کے پاس پیش آئے ایک بھیانک سڑک حاثہ میں باپ اور بیٹے کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کریم نگر کے رہنے والے 58 سالی عبدالرشید گورنمنٹ ٹیچر اپنے 90 سالہ والد محمد خیرالدین کو اپنی کار میں کریم نگر سے مٹ پلی مکان چھوڑنے کے لیے جارہے تھے کہ میٹ پلی کے پاس کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی۔ جس کے نتیجہ میں باپ بیٹے شدید زخمی ہوگئے جنہیں جگتیال ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں یہ دونوں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ باپ اور بیٹے کو جگتیال ایریا ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کیا گیا اور میت کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔