جگتیال میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جگتیال ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو 20 سال بعد بھی اولاد نہ ہونے پر قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مہیندر ساکن کوڈیال کی شادی ممتا سے ہوئی تھی کچھ عرصہ سے مہیندر کے خاندان میں جائیداد کے معاملہ پر تنازعات چل رہے تھے ۔ ممتا کو اور اس کے والدین لکشمن اور وجراماں رشتہ دار انیل اور وینکٹیش ذہنی اذیت پہنچا رہے تھے ۔ اولاد نہ ہونے پر اسے مختلف طریقوں سے تکلیف دے رہے تھے ۔ مہیندر نے 26 اپریل کو ہی اپنے گھر میں ممتا کا قتل کردیا تھا اور اس کی نعش کو مکان میں ہی چھوڑ دیا تھا ۔ جس کے بعد تعفن پھیلنے لگا ۔ مہیندر نے پولیس میں ممتا کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ ممتا کے والدین نے مہیندر سے تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی تو وہ مسلسل ٹالنے لگا ۔ جس کے بعد ممتا کے والدین گھر پہنچے تو دیکھا کہ ممتا کی نعش گھر میں پڑی ہے ۔ ممتاز کی ماں نے پولیس میں شکایت کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مہیندر کو حراست میں لے لیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔۔ ش