جگتیال میں صحافیوں کو اراضی کی فراہمی کا تیقن: رکن اسمبلی

   

جگتیال۔ 4؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ میری سماجی خدمات سے لیکر سیاسی خدمات کو پروان چڑھانے میں صحافتی برادری کا اہم رول رہا میں جگتیال کے دیرینہ مسائل اور ترقیاتی کاموں کے لئے ہی کانگریس حکومت میں شامل ہوا ہوں، میں نے حکومت کے سامنے جو مسایل اور مطالبے رکھا ہے۔ اس میں صحافیوں کو امکنہ اراضی کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار جگتیال رکن اسمبلی یم سنجے کمار نے صحافیوں کی جانب سے امکنہ اراضی کی فراہمی کے لئے جاری دوسرے دن کے احتجاجی بھوک ہڑتال کیمپ سے اظہار یگانگت پیش کرنے کے بعد میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ صحافتی برادری کو ایک ساتھ نا صحیح مرحلے واری اراضی کو فراہمی کا تیقن دیا۔ جس طرح صحافیوں کے لئے پریس کلب کی قلب شہر میں اراضی کی منظوری اور عمارت تعمیر کروایا گیا، اسی طرح امکنہ اراضی کی منظوری کا پھی تیقن دیا۔ صحافیوں نے جلد از جلد عملی جامعہ پہنانے کا مطالبہ کیا۔