جگتیال میں طلبہ تنظیم کا احتجاج، تقررات کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

جگتیال:ریاست میں مخلوعہ 1,91,126 سرکاری ملازمتوں پر تقررات کیلئے ریاستی تنظیم کی اپیل پر فوری نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج جگتیال ضلع میں پرجا تنترا یوجنا سمکھیا ،
DYFI
، اسٹوڈنٹ فیڈریشن SFI کی قیادت میں کلکٹریٹ کا گھیراؤ کیا گیا اور اے او کو ایک یادداشت حوالے کی گئی۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر اور سکریٹری ین راجیش محمد اکرم نے فوری نوٹیفیکیشن کا مطالبا کیا اور شاتاوہانا یونیورسٹی میں ڈگری امتحانات کا کویڈ وبا کے پیش نظر سیلف سیٹر کے قیام اور مختلف محکمہ جات سے برخاست کردہ 52,515 ہزار ملازمین کو دوبارہ ملازمتوں پر لینے کا مطالبہ کیا اور27 افراد بیروزگار خاندانوں کو حکومت تعاون کریں۔ ڈگری طلبا کو 5 واں سمیسٹر ہوکر 15 یوم گزرنے کے فوری بعد 6 واں سمیسٹر کے انعقاد پر حکومت کو تھوڑا سوچنا چاہیئے۔ طلبا کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگایا۔ اس موقع پر نکھیل ،انیل ساگر اور دیگر موجود تھے۔